ابنا: مجید نامجو نے جو ہندوستان کے دورے پر ہیں دھلی میں ہندوستان کے وزیر آبی ذخائر پون کمار بانسل، وزیر بجلی ویرپا موئیلی اور رینیو ایبل انرجی ذخائر کے وزیر فاروق عبداللہ سے ملاقات کے بعد امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعاون میں فروغ آئے گا۔ انہوں نے ہندوستان اور ایران کے تعلقات کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے اپنی خود مختاری کا تحفظ کرتے ہوئے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائي مجید نامجو نے نئي دھلی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کی جو ہندوستان میں انرجی کے بارے میں تھی۔
.....
/169